پاکستانی کبڈی سٹار لیگ کے لئے بھارت پہنچ گئے

بھارت میں ہونیوالی پروفیشنل کبڈی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑی بھارت پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی کبڈی سٹار پہلی بار کسی انٹرنیشنل کبڈی لیگ میں شامل ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر شروع ہونیوالی کبڈی لیگ میں پاکستانی پہلوان بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پروفیشنل کبڈی لیگ کے اس میلے میں آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

قومی کھلاڑی ویزا حاصل کرنے کے بعد براستہ واہگہ بارڈر امرتسر پہنچے جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ لیگ میں پاکستان کی جانب سے چھ کھلاڑی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ناصر علی بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کی ٹیم جے پور پنک پینتھرز میں شامل ہیں۔ وسیم سجاد کو پٹنی پائریٹس کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پروفیشنل کبڈی لیگ کی فرنچائز تیلگو ٹائٹنز میں دو پاکستانی پلئیرز کو شامل کیا گیا ہے۔

عاطف وحید اور واجد علی ٹورنامنٹ میں جوڑ توڑ دکھائیں گے۔ کبڈی لیگ میں کاشف رزاق اور حسن رضا بھی بہترین پر فارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store