کامن ویلتھ گیمز؛ جوڈو میں پاکستان نے پہلا چاندی کا تمغہ جیت لیا

Common wealth Games Common wealth Games

کامن ویلتھ گیمز کے جوڈو کے فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

گلاسکو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو مقابلے کی 100 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے کرسٹوفر شیرینٹن سے ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی نے شاہ حسین شاہ کو ہرا کر طلائی کا تمغہ حاصل کر لیا جبکہ پاکستانی کھلاڑی چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں شاہ حسین شاہ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے حریف ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کئی مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے لیکن اب تک کسی بھی کھیل میں قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے۔

install suchtv android app on google app store