دورہ سری لنکا کے لئے نیا باؤلنگ انداز اپناؤں گا: جنید خان

جنید خان جنید خان

قومی ٹیم کے باؤلنگ اسکواڈ میں شامل دیگر باؤلز کی طرح جنید خان نے بھی دورہ سری لنکا کو اہم ہدف قرار دے دیا ہے۔ جنید خان کہتے ہیں کہ میرا ابھی ٹیسٹ کرکٹ کا اتنا تجربہ نہیں ہے لیکن شائقین پرامید رہیں کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران پاکستانی باؤلر جنید خان کا کہنا تھاکہ ہمارے بولرز بھی جونیئر ہیں۔ میں خود صرف 8 یا 10 ٹیسٹ کھیلا ہوں۔ انکا کہنا تھاکہ وسیم اکرم اور وقار یونس بھی کبھی جونیئر تھے لیکن بتدریج کارکردگی میں نکھار آتا گیا، وقت کے ساتھ ہماری پرفارمنس بھی نکھرتی جائے گی۔

جنید خان کا کہنا تھاکہ کارکردگی میں بہتری کےلئے بھرپور کوشش کررہا ہوں۔ دورہ سری لنکا میں شائقین کو مایوس نہین کروں گا۔ وقار یونس اور مشتاق احمد کی زیر نگرانی بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستانی باؤلر جنید خان نے کہا کہ کائونٹی کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت مورال بلند اور اچھے ردھم میں ہوں۔

سری لنکا میں کھیلنے کا تجربہ بھی ہے۔ میزبان ٹیم کے ٹاپ کلاس بیٹسمینوں کے باوجود کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2 نئی گیندوں کے استعمال کی وجہ سے دنیا بھر کے فاسٹ بولرز ریورس سوئنگ کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

install suchtv android app on google app store