دوسرا کو غیر موثر کہنے والے حقیقت بیان نہیں کررہے: سعید اجمل

سعید اجمل سعید اجمل

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر سعید اجمل کہتے ہیں کہ ’’دوسرا‘‘گیند کو غیر موثر کہنے والوں کی خبریں بلے بازوں کے لئے خطرناک ہونگی کیونکہ کسی کو کچھ نہیں پتہ ہوتا میں یہ باؤلنگ اسٹائل کپ استعمال کرتا ہوں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھاکہ یہ کہنا درست نہیں کہ بیٹسمین میری بولنگ کو سمجھ چکے اس لیے کھیلنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ کسی کو معلوم ہوتا ہے کہ میں اسے کب ’’دوسرا‘‘ کے ذریعے چیلنج کرنے والا ہوں اچھی اور منفرد ورائٹی کی گیند پڑنے پر ہی وکٹیں ملتی ہیں

انھوں نے کہا کہ سری لنکا کی پچز فلیٹ ہونے پر کوئی پریشانی یا خوف محسوس نہیں کرتا،آج کل کی کرکٹ میں 90 فیصد ٹریک ایسے ہی ہوتے ہیں بولر کو صرف مثبت ذہن کے ساتھ پرفارم کرنے کیلیے تیار رہنا چاہیے انکا کہنا تھاکہ ایسی خبریں صرف اور صرف بلے بازوں کےلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے ان پر انکا کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وہ کسی بھی وقت دوسرا کے استعمال کےلئے تیار ہوجاتے ہیں

اگر بلے بازوں کا کہنا جائے کہ سعید اجمل صرف دوسرا انداز اپنائیں گے تو یہ انکو دھوکا دینے کے مترادف ہے سعید اجمل کا کہنا تھاکہ میرا ہر اوورز اب کئی انداز کی گیندوں پر مشتمل ہوتا ہے

install suchtv android app on google app store