بال ٹیمپرنگ، فلینڈر پر 75 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر پر سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بال ٹیمپرنگ کرنے پر میچ فیس کے 75 فیصد کے برابر رقم کے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیسرے روز دوپہر کے وقت فلینڈر کو وڈیو فوٹیج میں گیند کی سطح کو انگلی اور انگوٹھے سے کھرچتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلینڈر نے اس جرم کو تسلیم کرلیا ہے، جس پر اس معاملے میں کسی سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

فلینڈر دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہیں ایک سال دوران بال ٹیمپرنگ پر سزا سنائی گئی اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ایک میچ میں فاف ڈوپلیسی کو ٹراﺅزر کی زپ پر گیند رگڑتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

جمعے کو سری لنکن ٹیم نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ کے اسکور 455 کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے 283 رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر بنالیے تھے، ڈیل اسٹین پانچ وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کے نمایاں بولر رہے۔

install suchtv android app on google app store