پاکستان کرکٹ بورڈ شدید بدانتظامی کا اشکار ہے: شعیب اختر

 شعیب اختر شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ کرکٹ منتظمین صرف پیسہ برباد کررہے ہیں۔ بو رڈ کے 700 ملازمین کی تنخواہوں پر 15 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھاکہ لوگوں کو 'انعام' کے طور پر بورڈ میں بھرتی کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے حالیہ دنوں میں دورہ سری لنکا کی 15 رکنی اسکواڈ کے لیے 10 اراکین پر ممنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنی بڑی مینجمنٹ کمیٹی نہیں ہوگی،،،انکا کہنا تھاکہ جہاں کرکٹ کیلئے پیسے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جارہا ہے۔

شعیب کا کہنا تھا کہ بورڈ میں لاعلم لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جن سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا اس وقت پیسوں کو احتیاط سے خرچ کیا جاتا تھا اور ہم بین الاقوامی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے۔

install suchtv android app on google app store