ورلڈ کپ فاتخ جرمن ٹیم کے کپتان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ میں چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرنیوالے جرمنی ٹیم کے کپتان فلپ لام نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے پہلے میچ سے فائنل کی فتح تک جرمنی ٹیم نے فل لام کی قیادت سے خوب فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے ٹیم میں ایسا سپرٹ پیدا کیا کہ سٹار کی بجائے ہر کوئی یہ کہتا دکھائی دیا کہ جرمنی ایک مضبوط ٹیم ہے۔

فیفا ورلڈ کپ سے وطن واپس کے بعد فٹبال فیڈریشن حکام سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ سنایا۔

فیڈریشن نے انکے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے انکا استعفی قبول کرلیا۔

جرمن ٹیم کا کپتان فلپ لام اب انٹرنیشنل فٹبال کا حصہ نہیں ہونگے تاہم وہ معروف جرمن کلب بائرن میونخ کے ساتھ دوہزار اٹھارہ تک وابستہ رہیں گے، اور شائقین کو یورپی معرکوں میں بدستوں نظر آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store