دانش کنیریا کے ساتھ میچ میں شرکت، 4 قومی کرکٹرز مشکلات کا شکار

دانش کنیریا دانش کنیریا

قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے، تاحیات پابندی کا شکار دانش کنیریا کے ساتھ امریکا میں ٹی 20 میچ کھیل لیا، پی سی بی کو علم ہی نہیں

پاکستانی کھلاڑيوں نے اپنا مستقبل پھر داؤ پر لگا دیا،فواد عالم، وہاب رياض، ناصر جمشيد اور شاہزيب حسن نے پی سی بی کی اجازت کے بغیر امريکی ٹی 20 فرينڈ شپ کپ میں شر یک ہوئے،

جبکہ چاروں کھلاڑی میچ فکسنگ کيس ميں تاحيات پابندی کے شکار دانش کنيريا کيساتھ میچ میں شکرکت کی،انگلش بورڈ کی عائد پابندی کے باعث آئی سی سی قوانين کا دانش کنيريا پر اطلاق ہوتا ہے،دانش کنيريا کيساتھ کوئی انٹرنيشنل کھلاڑی پريکٹس بھی نہيں کرسکتا،

کھلاڑيوں کو اين او سی دی گئی تھی يا نہيں تاحل اس بات کی تصیق نہیں ہو سکی، دانش کنيريا کيساتھ کھيلنے پر بين الاقوامی کرکٹرز کيساتھ اب کيا سلوک ہوگا تاحال پی سی بی کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا

install suchtv android app on google app store