پیسوں کی دھمک، وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کی کو چنگ شروع کر دی

Waseem Akram Waseem Akram

قومی کھلاڑیوں کونصیحتیں کرنیوالے سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایک بار پھر انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم کی کوچنگ شروع کر دی ہے۔ شائقین نے پاکستانی ٹیم کی بجائے بھارتی لیگ کو محض پیسوں کےلئے اہمیت دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ پر تنقید اور قومی کھلاڑیوں کو نصیحتیں کر کے شائقین کے جذبات کو گرمانا سابق کپتان وسیم اکرام کا اب کاروبار بن چکا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم شائقین کےلئے اپنا ردعمل دینے کےلئے پیسے تو لیتے ہی تھے اب قومی ٹیم کےلئے انکی نصیحتیں بھی بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔

موصوف نے ایک بار پھر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ وسیم اکرم کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ میں کے کے آر بوائز کے ساتھ اپنے پہلے پریکٹس سیشن کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ میں بالکل تازہ دم اور خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم آئی پی ایل کے پہلے حصے کیلیے متحدہ عرب امارات پہنچنے والی پہلی ٹیم نے پاکستانی وسیم اکرم کوبھاری معاوضہ دیا ہے، جو پاکستانی کرکٹ بورڈ کے بس کی بات نہیں ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم کے لئے آئی پی ایل ایڈیشنز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی رسوا کن بے دخلی پر بھی بھاری معاوضے کے لالچ میں زبان بند کر رکھی ہے۔ شائقین کرکٹ نے وسیم اکرم کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے عزت شہرت پانے والے قومی کھلاڑیوں کو ملک کی عزت کا خیال ہونا چاہئے۔

install suchtv android app on google app store