سابق اسپنر ثقلیم مشتاق نے اپنی خدمات قومی ٹیم کو پیش کردیں

Saqlain Saqlain

قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے پاکستان کے لئے اپنی خدمات پیش کر دیں ہیں۔ ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق نے اپنا تجربہ نوجوان اسپنرز میں منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کے ساتھ بات چیت کے ساتھ دیگر آپشنز پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

سابق اسپنر ثقلین مشتاق ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں لیکن اسکے باوجود انہوں نے قومی ٹیم کےلئے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔ ثقلین مشتاق اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اندرونی سیاست کی وجہ سے وہ اپنی خدمات ٹیم کےلئے پیش نہیں کرسکے تھے۔

قومی ٹیم ان دنوں سیلکٹر اور کوچ کی تعینات کےلئے سابق کرکٹرز سے بات چیت کررہی ہے،ان میں اب ثقلین مشتاق بھی شامل ہوگئے ہیں۔ 37سالہ ثقلین نے 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 208 اور 288 وکٹیں لیں، حال ہی میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران ثقلین کی موجودگی سے ویسٹ انڈین کیمپ پر اچھا اثر پڑا اور وہ پاکستان کے خلاف 84 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

install suchtv android app on google app store