کراچی میں فکس اٹ کا غیر معیاری تعلیم کےخلاف احتجاج

کراچی میں فکس اٹ کا غیر معیاری تعلیم کےخلاف احتجاج فائل فوٹو

کراچی میں فکس اٹ کا صوبے میں غیر معیاری تعلیم کےخلاف احتجاج  پولیس نے گورنر ہاوس جانے کی کوشش ناکام بنادی،، احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمالکیا گیا ۔

کراچی پریس کلب بنا میدان جنگ،پریس کلب پر فکس اٹ کی جانب سےصوبے میں غیر معیاری تعیلم کےخلاف احتجاج کیا گیا،، جس میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر سمیت انکے رضا کار بھی شریک ہوئے جہنوں نے ہاتھوں میں بینئر بھی اٹھارکھے تھے۔ پریس کلب پر احتجاج کے بعد فکس اٹ کی جانب سے گورنر ہاوس جانے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آگیا۔

پولیس کی جانب سے فکس اٹ کے احتجاجی مظاہرین کو شاندار استقبال کیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے گورنر ہاوس جانے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا تو پولیس نے واٹر کینن اور لاٹھی چارج سے مظاہرین کو منشتر کردیا۔

فکس اٹ کے بانی عالمگیر کے مطابق ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام سرکاری افسران کے بچے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرئےانہوں نے کہا ہم سرکاری اسکولوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور اسی مقصد کے لئے گورنر ہاوس جانا چاہتے تھے ۔

install suchtv android app on google app store