بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا

بلاول بھٹو نے کراچی کے جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا بلاول بھٹو نے کراچی کے جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے علاقے میں جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلی بار سندھ حکومت کو اس شہر کی اوونر شپ ملی ہے۔ گلوبل وارمنگ کے لئے سندھ حکومت سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔

جہانگیر پارک کی از سر نو تزئین و آرائش 20 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ پارک کا افتتاح کرنے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پارک کی تعمیر سے کراچی والوں کو اچھی تفریح میسر آئے گی۔ سندھ حکومت انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے ونڈ اور سولر انرجی پر بھی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کراچی کے شہریوں کو آزادانہ ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا گیا تو شہر میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی ۔

تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ فوارہ چوک سے گارڈن تک سڑک اسی سال مکمل کی جائے گی۔

پرانے کراچی کو اصل شکل میں بحال کریں گے۔ جہانگیر پارک کی تزین و آرائش پر متعلقہ ادارے اور افراد بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پونے 5 ایکڑ رقبے پر مشتمل جہانگیر پارک کی تعمیر نو کا کام مارچ 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کی دوبارہ تعمیر 9 ماہ کی مدت میں مکمل کی گئ ہے۔

install suchtv android app on google app store