'بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ قابل مذمت ہے، وزارت داخلہ کہاں غائب ہے؟'

'بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ قابل مذمت ہے، وزارت داخلہ کہاں غائب ہے؟' فائل فوٹو

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اچانک اضافہ قابل مذمت ہے، کلبھوشن یادیو کا بلوچستان اور کراچی کے حوالے سے بیان سامنے ہے، ایسے واقعات کے وقت وزارت داخلہ کہاں غائب ہو جاتی ہے۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون حکومت پر برس پڑے، بولے بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت احتساب عدالت سے پنجاب ہاؤس تک محدود ہو چکی ہے، کلبھوشن یادیو کا بلوچستان اور کراچی کے حوالے سے بیان سب کے سامنے ہے۔

  کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی، اہلیہ، بیٹا اور پوتا جاں بحق

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی میں را سے فنڈز لینے والی جماعت کام کر رہی ہے، ضرورت ہے کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات کو ایک تناظر میں دیکھا جائے، مردم شماری میں دھاندلی کے ذریعے کراچی کی آبادی ایک کروڑ پچاس لاکھ کم کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ میں دھماکا، ایس ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء آصف حسنین کا کہنا تھا کہ پی ایس پی سینٹرلائزڈ ڈیٹا سسٹم سے منسلک ہو گئی ہے، اب دنوں کا کام گھنٹوں میں ہو جائے گا، ممبر سازی مہم کے دوران ایک لاکھ آٹھ ہزار 302 افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 

install suchtv android app on google app store