لاڑکانہ میں تعلیمی سسٹم تباہ اسکولوں کی حالت انتہائی خراب بچوں کا مستقبل داو پر لگ گیا

لاڑکانہ میں تعلیمی سسٹم تباہ ہوکر رہ گیا ، لاڑکانہ کے بیشتر علائقوں میں اسکولوں کی حالت زار انتہائی خراب ہے جس کے باعث بچوں کا مستقبل داو پر لگا ہو ا ہے۔

لاڑکانہ کے قریبی گاؤں غلام علی عمرانی کے گورنمنٹ کے اسکولوں کی حالت زار انتہائی خستہ حال ہے  کئی بار مختلف حادثات رونما ہونے سے متعدد طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں مگر محکمہ تعلیم نے کوئی نوٹس نہیں لیا، ، اسکول کی خستہ حالی کے علاوہ نا تو پینے کا صاف پانی ہے نہ ہی سیوریج کا نظام مستقبل کے معمار کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

اسکول کی خستہ حالی کے متعلق ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈویژن لاڑکانہ انورالدین جمالی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کو لاڑکانہ میں صرف چھ ماہ ہوئے ہیں ،، اس لئے ابھی وہ اسکولوں کی حالت زار کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کر سکتے۔

install suchtv android app on google app store