سندھ ایپکس کمیٹی نے سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بڑے آپریشن کے منظوری دیدی

سندھ ایپکس کمیٹی سندھ فائل فوٹو سندھ ایپکس کمیٹی سندھ

رینجرز اور پولیس سٹریٹ کریمنلز کے خلاف متحد ہو کر آپریشن کرینگے، ہائی پروفائل مقدمات بدین منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

سندھ ایپکس کمیٹی نے سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بڑے آپریشن کے منظوری دیدی ہے۔ اس اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی سندھ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سٹریٹ کرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، مدارس کے حوالے سے قانون سازی اور ہائی پروفائل مقدمات بدین منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو سٹریٹ کریمنلز سے نجات دلائیں گے۔ اجلاس میں سائبر کرائم کے لئے پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store