کراچی؛ ایم کیوایم اورپی ایس پی کا اتحاد ہوجاتا تو اچھاہوتا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں۔ سندھ حکومت انفرااسٹرکچر، تعلیم، اور صحت کی شعبوں میں اصلاحات لے کر آئی ہے ،کراچی کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔

ٹھٹہ میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔

ایم کیوایم اورپی ایس پی کا اتحاد ہوجاتاتواچھاہوتا جس دن ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس کے رہنما آپس میں ملے اس پر ہم نے کہا تھا اچھی بات ہے لیکن تھوڑے عرصے میں ہی اتحاد ختم ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کسی صورت کراچی کے امن و ا مان کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات اگلے سال اگست تک ہونے ہیں، اور حتمی مردم شماری 23اپریل2017 کو ہوگی۔
ساٹ ،
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن پر چلتے ہوئے کیٹی بندرکامنصوبہ اپنے دورحکومت میں ہی منظورکروالیں گے، کیٹی بندر سے متعلق ماضی میں کیے گئے وعدے یاد ہیں،کیٹی بندر میں پاور پلانٹ بنائیں گے جو 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

install suchtv android app on google app store