فاروق ستارکی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارشہداء پرحاضری، فاتحہ خوانی

ایم کیو ایم پاکستان کا مارچ منسوخ ایم کیو ایم پاکستان کا مارچ منسوخ

 ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارشہداء پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ایم کیوایم پاکستان کی یادگار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ایک سال کے بعد شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پہنچ گئے، ایک بارپہلے بھی یہاں آنا چاہتے تھے اس وقت ہمیں آنے نہیں دیا گیا، شہدا کے لہو کے مقروض انکا قرض چکائیں گے، مہاجروں کی عزت وآبروکوبحال کریں گے۔

سربراہ ایم کیوایم فاروق ستارنے کہا کہ شرپسندوں کو اپنی صفوں سےنکالیں گے، سیاسی الائنس کے دروازے آج بھی کھلے رکھیں ہیں، 5 نومبرکے جلسے کے بعد بڑاحوصلہ ملا، ہم صاف ستھری ایم کیوایم قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور2018 میں مہاجروں کی عظمت لوٹائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں، ایم کیوایم کے کارکنوں کو یادگارشہدا جانے کی اجازت نہیں دی گئی، سمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں کیوں روکا جارہا ہے، صرف مجھے اوررابطہ کمیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے، ہمارے ساتھ پھر ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔

فاروق ستارنے کہا کہ خطرات کے پیش نظرہماری موبلائزیشن کوروکاجارہا ہے، ہم نے یادگارشہدا ایم کیوایم جانےکیلیے انتظامیہ کودرخواست دی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں سوال یہ ہے کہ صرف ہماری زندگیوں کوہی خطرہ کیوں ہے۔

یادگارِشہداء پرحاضری کے سلسلے میں پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے۔ ضلعی وسطی پولیس نے یادگارِشہدا کی جانب آنے والے راستوں کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا۔

واضح رہےکہ رواں ہفتے 8 نومبر کو فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے اگلے ہی روز ایک دھواں دار پریس کانفرنس میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم بعدازاں انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا۔

 

install suchtv android app on google app store