بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری

بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری

یادگارِ شہداء پر صبح سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ جائے حادثہ پر دن بھر رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئیتھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی آمد کے موقع پر کارساز فلائی اوور اور شاہراہ فیصل کو عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا جاتا ہے۔

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلاء رضا، رکن سندھ اسمبلی سعید غنی اور کارکنوں کی بڑی تعداد صبح ہی کو یہاں پہنچ گئے تھے۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے یادگارِ شہداء پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دھماکے کی ایف آئی آر ہماری مرضی کی نہیں کاٹی گئی، اس وقت کے حاکم نے یہاں سے شواہد ختم کر دیئے تھے، سانحے کے اگلے روز محترمہ شہداء کے لواحقین کے گھر گئیں۔

صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز میں پیپلز پارٹی کو انصاف نہیں ملا، پرویز مشرف نے اتنے عرصے بعد بیانات کیوں دیئے؟ چھرا مار گروپ کراچی کو بدنام کرنے کی سازش ہے، دہشتگردی کر کے کراچی کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store