مشرف 10 سال تک خاموش رہے،اب تیس مار خان بن گئے: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق صدر پرویز مشرف کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہتے ہیں مشرف دس سال تک خاموش رہے،،اب تیس مار خان بن گئے،دلیر ہیں تو پاکستان میں رہ کر حالات کا مقابلہ کریں۔

اپوزیشن لیڈر نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر بیرون ملک بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں، جب انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑا تو کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے تھے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جن کو جیل اور موت کا ڈر ہے وہ قوم اور عوام کی بات نہیں کرتے، ہم بیرون ملک نہیں بھاگتے اور نا ہی ہم ڈرتے ہیں، اگر پرویز مشرف اتنے ہی شیر ہیں تو پاکستان آئیں ،ہماری طرح حالات کا سمانا کریں ،پتہ لگ جائے گا شیر کون ہے اور کون بکری۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ابتر ہیں اور اداروں کا ٹکراؤ بھی جاری ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ کسی ادارے کا پارلیمنٹ سے ٹکراؤ نہ ہو مزید پارلیمنٹ کو کمزورکرنےوالا پاکستان کےساتھ سنجیدہ نہیں ہوسکتا۔

install suchtv android app on google app store