کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

ابراہیم حیدری کے علاقے میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے 6 میں سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولٹری فیڈ تیار کرنے والی فیکٹری میں کام کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث ایک مزدور کیمیکل ٹینک میں گر گیا جسے بچانے کے لئے مزید 5 افراد بھی ٹینک میں اتر گئے تاہم کیمیکل ٹینک ہونے کے باعث 3 مزدور جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ایک مزدور کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ نکال لیا گیا۔

ولیس کے مطابق مزدوروں کی ہلاکت کیمیکل ٹینک میں گرنے سے ہوئی جب کہ دو مزدور کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store