کرپشن کیس؛ سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا گرفتار

نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم

نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ علی رضا نا صرف نیشنل بینک کے صدر تھے بلکہ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر، چئیرمین آڈٹ کمپنی اور چئیرمین ایچ آر بھی تھے، 2009 میں ہونے والی بینک کی آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی نیشنل بینک میں کرپشن کی شکایت کی تھی۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزم پر نیشنل بینک بنگلا دیش میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام ہے اور ان ملزمان میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، عمران بٹ، وسیم، ابراربیگ اور عمران غنی سمیت بنگلا دیشی باشندے بھی نامزد ہیں۔

عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا سمیت ساتوں ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جب کہ قمر حسین اور کوثر ملک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ نیب نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

install suchtv android app on google app store