معیشت کوتباہ کرنےکے ذمہ دار آصف زرداری اور نوازشریف ہیں: عمران خان

پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان

پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، جبکہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمے دار آصف زرداری اورنوازشریف ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمے دار آصف زرداری اورنوازشریف ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہرچیز پرکمیشن بن رہا ہے،اور پیسا دبئی جارہا ہے،،جتنی کرپشن سندھ میں ہے،کسی پاکستانی علاقے میں نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف 30 سال سے پیسا چوری کرکےباہربھجوارہے تھے۔کوئی انصاف کانظام نوازشریف پرہاتھ نہیں ڈال رہا تھا،اب تک ہمارا فوکس نوازشریف پرتھا۔انہوں نے کہا کہ میری توجہ اب سندھ پرہے اور دسمبرمیں کراچی میں مزارقائد پربڑا جلسہ کریں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں کوتباہ کردیا، انہوں نے اپنی چوری بچانے کے لیے دوسرے چوروں کوبھی بچایا،، کرپشن کی وجہ سے نوازشریف اوراسحاق ڈارکے بچے ارب پتی بن گئے ہیں، جبکہ غریبوں کے بچے کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں

الیکشن کمیشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں،اُس کا کام انتخابات کراناہے،اور الیکشن کمیشن نے توہین کے معاملے میں میرے وارنٹ جاری کیے،جبکہ دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔

install suchtv android app on google app store