کراچی: شارع فیصل پر کاسمیٹکس کے کارخانے میں دھماکا

دھماکے کے باعث کارخانے میں آگ لگ گئی،پولیس	دھماکے کے باعث کارخانے میں آگ لگ گئی،پولیس

شارع فیصل پرنرسری کےمقام پر واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔

کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کے قریب پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع کاسمیٹکس کی فیکٹری میں زوداردھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ہے۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور ابتدائی کارروائی کا آغارکردیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا کسی حادثے کا نتیجہ ہے یا کوئی تخریب کاری اس بارے میں ابھی حتمی نہیں کہا جا سکتا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store