کراچی؛ سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرستار کی خواجہ اظہا رپر حملے کی مذمت

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہےخواجہ اظہارالحسن پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نمائندوں اوراراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی ناقص ہے، ہم سے کسی کو کچھ ہوا تو اس ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

کراچی میں خواجہ اظہارالحسن کے گھر کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستانے کہا کہ ہمیں کئی اطراف سے دھمکیاں ملتی ہیں، لندن سے جس طرح کے آڈیو کیسٹ اور وڈیو پیغام آتے ہیں سب کے سامنے ہے،ہمارے اراکین قومی صوبائی اسمبلی کے گھروں پر سیکیورٹی نہیں ہے۔

فاروق ستارنے کہا کہ ہمارے کارکنوں میں کئی معاملات کو لے کر غم و غصہ اور اشتعال ہے، اگر ہمارے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوگئی تو کراچی میں کیا ہوگا؟اورخدانخواستہ خواجہ اظہارکو کچھ ہوجاتا تو پھرشہرمیں صف ماتم بچھ جاتی۔

ا س موقع پر رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کو ان مسائل پرتوجہ دینی چاہیے ورنہ شہر خطرے میں رہے گا ۔ایم کیوایم کے رہنماؤں مطالبہ کیاکہ حملے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کے لواحقین کے امداد کا اعلان کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store