نیب کے متبادل قانون لانا ہمارے دائرہ اختیار میں ہے: مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے ترمیم شدہ انسداد بدعنوانی بل 2017 پیش کیا۔ ایوان نے رسمی بحث کے بعد بل کی منظوری دیدی تاہم بل کے خلاف ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ فنکشنل اور پی ٹی آئی نے واک آؤٹ کیا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین کے تقرر میں، نیب اور ایف آئی اے کا قانون وفاق نے پا س کیا جب کہ گورنر کے پیغام کے بعد اسمبلی بل کو دوبارہ پاس کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آر او پلانٹس کو نیب نے کلین چٹ دی ہوئی ہے جب کہ نیب کے متبادل قانون لانا ہمارے دائرہ اختیار میں ہے، صوبائی اسبملی قانون سازی کر سکتی ہے جب کہ قانون میں نیب اگر کسی قانون پر ہاتھ ڈال دے تو کوئی اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئین سے ہٹ کر کچھ نہیں کرسکتی، قانون سازی کا اختیار ہے ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن کے سربراہ کا انتخاب حکومت نہیں کرے گی۔

مراد علی شاہ نے رکن ایم کیو ایم (پاکستان) فیصل سبزواری سے کہا کہ پاکستان فیڈریشن پر میں آپ سے زیادہ یقین رکھتا ہوں، آر او پلانٹس پر آپ چلاتے ہیں اس پر نیب نے کلین چٹ دی ہوئی ہے جب کہ ٹریکٹراسکینڈل سبسڈی میں بھی نیب نے کلین چٹ دی ۔

install suchtv android app on google app store