کراچی: رینجرز کی کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کراچی: رینجرز کی کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹیڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے کارندوں سمیت 7 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک ریشم گلی میں رینجرز نے ٹارگٹیڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق حراست میں لیئے گئے افراد میں ارسلان عرف منا، زبیر عرف لالا کچوری، آصف چھپی اور وحید نامی افراد شامل ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

رات گئے محمود آباد چینسر گوٹھ میں بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پاک کالونی پرانا گولیمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ طارق نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store