اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو استعفی کا مشورہ دے دیا

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو استعفی کا مشورہ دے دیا ، کہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے اور حکومت اپنی مدت مکمل کرے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جانیں بھی دیں اور جیلیں بھی کاٹی ہیں ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ،، کہتے ہیں حکومت کھل کر سامنے آچکی کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہم اسمبلیوں کی تحلیل کے حامی نہیں نوازشریف استعفیٰ دیں اور ہماری طرح نیا وزیراعظم لے آئیں ۔

اپوزیشن نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا  بولے ، پاناما کیس کا فیصلہ کھلی کتاب کی صورت میں نظر آ رہا ہے، ن لیگ کوپتا ہے وہ پاناماکیس میں فیل ہوئے ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے خلاف کئی سکینڈل بنے، مگر کبھی اداروں سے نہیں لڑے، حکومت نے اداروں کو دھمکیاں دیں، ایسا کوئی کھیل نہیں کھیلا جانا چاہیے جس سے عوام کا اداروں سے اعتماد اٹھ جائے ۔

خورشید شاہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے دی جانے قربا نیوں کا ذکر کرنا نہ بھولے  کہنے لگے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کومستحکم اور مضبوط کیا،، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے جانیں دیں اور جیلیں بھی کاٹیں، مگر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے لڑتے رہے  ۔

install suchtv android app on google app store