مسلم لیگ فنکشنل کے سابق رہنما نواب راشد علی خان پی ایس پی میں شامل ہوگئے

کراچی میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کراچی میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سابق رہنما اور صوبائی وزیر نواب راشد علی خان پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

کراچی میں پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں راشد علی خان نے شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کا منشور عوامی مسائل کا حل ہے اور اخوت کی فضاءکے لئے کوشش کرنا چاہتا ہوں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ راشد علی کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، میں 16 مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروںگا،خوفزدہ لوگ تیار ہوجائیں اب کراچی اور سندھ بند ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ ایک سڑک بند ہونا برداشت نہیں کرسکتے،70 فیصد ریونیودینے والے شہر کو پانی بجلی او ر صفائی تو ملنا چاہیے،فخر ہے پاکستان کراچی کے پیسے سے چلتا ہے اور حکومت کے پاس مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،صحیح کام کرنے والے کی کھل کرتعریف کریں گے،رابطہ مہم شروع ہوگئی ان نیا مرحلہ شروع ہوگا اور بدترین تشدد کے باوجود ہمارے کارکنوںنے کسی کو ہاتھ نہیں لگایا۔

install suchtv android app on google app store