سندھ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں سیاسی رشوت کے طور پر دی ہیں: وسیم اختر

وسیم اختر وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں سیاسی رشوت کے طور پر دی ہیں، اختیارات کے بجائے گاڑیاں دے کر بلدیاتی نمائندوں کو خوش کیا گیا ہے، سندھ حکومت گاڑیاں دینے کا فیصلہ واپس لے۔

گاڑیاں نہیں، اختیارات چاہیں۔ کراچی کے میئر وسیم اختر نے دو ٹوک کہہ دیا۔ وسیم اختر ڈسٹرکٹ کورنگی میں سڑک کی تعمیر کے افتتاح کیلئے پہنچے تو سندھ حکومت پر جم کر برسے، کہنے لگے بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں سیاسی رشوت کے طور پر دی گئیں، اختیارات نہ ملنے پر پی پی کے منتخب نمائندوں کا بھی دباؤ تھا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی گاڑیاں دینے کے فیصلے کی مخالفت کر چکے ہیں، بولے انہیں فائر ٹینڈرز اور کچرا اٹھانے کی گاڑیوں سمیت دیگر مشینری دی جائے۔ میئر کراچی نے سندھ کے تمام بلدیاتی نمائندوں سے بھی گاڑیاں احتجاجاً واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

install suchtv android app on google app store