کراچی: لیاری سنگولین میں دستی بم حملہ، 2 بچوں سمیت 13 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں دستی بم حملہ کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں دستی بم حملہ

کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں دستی بم حملہ، 2 بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

قدیم بستی لیاری ایک بار پھر گینگ وار کارندوں کا نشانہ بنی۔ سنگولین میں بشیر چوک کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ملزموں نے دستی بم حملہ کیا۔

واقعہ میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری جائے واردات پر پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ عزیر بلوچ کے زیراثر علاقے میں بابا لاڈلا گروہ کے کارندوں نے کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store