کراچی: ڈاکیارڈ کے گودام میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی

کراچی: ڈاکیارڈ کے گودام میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی کراچی: ڈاکیارڈ کے گودام میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی

کراچی کے علاقے کیماڑی ڈاکیارڈ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہیں فائر بریگیڈ کی نو گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں کے پی ٹی فائر بریگیڈ نے کے ایم سی سے مدد طلب کرلی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیماڑی ڈاکیارڈ کے صنعتی علاقے میں قائم ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دور دور سے گودام سے اٹھنے والا سیاہ دھواں فضامیں بلند ہوتا دیکھا جاسکتا ہے

بتایا جارہا ہے جس مقام پر آگ لگی ہے اس کا شمار حساس علاقے میں ہوتا ہےآگ پر قابو پانے کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 9گاڑیاں کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ حکام نے کے ایم سی سے بھی مدد طلب کرلی ہیں۔

install suchtv android app on google app store