یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

یوم پاکستان کے موقع پر ساحل سمندر پر پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوا جس میں فضائیہ کے ماہر پائلٹس نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے عوام کے دل گرما دیے۔

کراچی میں سی ویو پر پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرشاندار ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، میئرکراچی وسیم اختراورپاک فضائیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

فلائی پاسٹ میں جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سولہ کے چار، چار طیاروں کی ٹولیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا جب کہ 12 سو کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے فلیئر اور رنگ پھینکتے جنگی جہازوں کی شاندارفارمیشن اورگھن گرج نے ماحول گرمادیا اور فلائی پاسٹ سے پہلے پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیراگلائیڈنگ میں اپنی مہارت بھی دکھائی۔

جنگی جہازوں کی گھن گرج سے سی ویوگونج اٹھا، پیشہ ورانہ مہارت کے شاندارمظاہرے اورجہازوں کے کرتب دیکھ کرشہری سحرزدہ ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store