کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

کراچی  میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی فائل فوٹو

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملوں کے بعد بھٹ شاہ کے مزار پر سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے، دہشت گردی اور جرائم پیشہ وارداتوں کی روک تھام کےلئے کراچی میں فوری طور پر پندرہ روز کےلئے دفعہ 144بھی نافذ کردی گئی ہے۔

حساس اداروں نے بھٹ شاہ کے مزار پر دہشتگردی کا خطرہ ظاہرکیاہے، ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھٹ شاہ کے مزار پر خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔

حساس اداروں نے رپورٹ میں اہم عمارتوں، اسکولز، اوراسپتالوں کی بھی سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی تجویز دی ہے، سندھ حکومت نے رپورٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بھٹ شاہ کے مزار پر سیکورٹی بڑھادی ہے۔

جبکہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلئے سندھ بھرمیں 15روز کےلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، جس کے بعد صوبے میں جلسے اور ریلیاں نہیں نکالی جاسکیں گی۔

دوسری جانب کراچی میں سول ایوی ایشن نے بھی سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے اپنی ایس او پی بنا دی ہے اورادارے نےمسافروں سمیت دیگر شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store