سہون دھماکے کے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

سہون دھماکے کے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ فائل فوٹو

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر لی گئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا تھا کہ سہون دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 83 افراد شہید، 343 سے زائد زخمی

مزار میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد بغیر تلاشی کے ہی مزار کے احاطے میں داخل ہو رہا ہے جبکہ خواتین کی تلاشی کے لئے بھی کوئی لیڈی سرچر تعینات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واقعے پرتنقید کے بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک دہشت گرد کو نام کے ساتھ شناخت نہیں کیا گیا تاہم سی سی فوٹیج کو مختلف زاویوں سے دیکھا گیا جس کے بعد 99 فیصد یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جانے والا شخص ہی خود کش حملہ آور تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیہون کے ملزمان کو ہرصورت گرفتارکیا جائے: وزیراعلیٰ سندھ

آئی جی سندھ نے کہا کہ اندرون سندھ بالخصوص شکار پور اور جیکب آباد میں بہت زیادہ فعال اور اثر و رسوخ رکھنے والا دہشت گرد حفیظ بروہی صوبے میں بہت سی دہشتگردی کی کاررائیوں میں ملوث رہا ہے تاہم سہون میں ہونے والے واقعہ میں حفیظ بروہی کے ملوث ہونے کا دعویٰ قبل از وقت ہے۔

install suchtv android app on google app store