واقعے پرتنقید کے بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

سکیورٹی انتظامات مزید بہترکئے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سکیورٹی انتظامات مزید بہترکئے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ وقت متحد ہونے اوردہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے،انسانی اعضاکی بے حرمتی کرنے والوں کوسخت سزاملے گی،ان کا کہنا تھا کہ اشتعال پھیلانے والے لوگ بھی دہشت گردوں کے ساتھی ہیں ۔

درگاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سانحہ کے بعد حساس صورتحال میں اشتعال پھیلانے والے دہشتگردوں کے ساتھی ہیں جو صورتحال مزید خراب کر رہے ہیں  ۔

دہشت گرد جہاں بھی ہوں پوری قوت سے خاتمہ کردیں: وزیراعظم نواز شریف

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ وقت لڑنے کی بجائے متحد ہونے کا ہے ۔

سیہون دھماکا؛ وزیراعلیٰ سندھ کی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت

درگاہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد مناسب نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا  ان کا کہنا تھا کہ انسانی اعضاکی بے حرمتی کرنے والوں کوسخت سزاملے گی،اشتعال پھیلانے والے لوگ بھی دہشت گردوں کے ساتھی ہیں ۔

سانحہ سیہون کے ملزمان کو ہرصورت گرفتارکیا جائے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سند ھ کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سیہون،سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ شواہد ملے ہیں،مزید تحقیقات جاری ہیں ، جبکہ سکیورٹی انتظامات مزید بہترکئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store