کراچی آپریشن جاری رہے گا: جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے دورے کے دوران تاجر برادری اور صنعت کاروں سے ملاقات کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے دورے کے دوران تاجر برادری اور صنعت کاروں سے ملاقات کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور اس حوالے سے حکمت علمی یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے دورے کے دوران تاجر برادری اور صنعت کاروں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ شہر سے جرائم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’شہر سے جرائم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا‘۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، جب کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے حکمت عملی برقرار رہے گی، اس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاروباری حضرات کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ امن و امان کی بہتری سے کراچی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو فائدہ پہنچے گا۔

install suchtv android app on google app store