چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کی تیاری شروع کر دی

 چیئرمین بلاول بھٹوزرداری چیئرمین بلاول بھٹوزرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے 4مطالبات پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ کمیٹی 4مطالبا ت کے حوالے سے 27 دسمبر کو سی ای سی میں رپورٹ پیش کرے گی ۔

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے کیلئے اطمینان بخش پیش رفت نہ ہوئی تو حکومت کے خلاف سڑکوں اور پارلیمنٹ کے اندر تحریک چلانے کی منصوبہ بندی کریں گے ۔

 

install suchtv android app on google app store