حیدر آباد:رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایک اہلکار زخمی

حیدر آباد:رینجرز کی گاڑی کے  قریب دھماکہ ، ایک اہلکار زخمی فائل فوٹو

ٹنڈوجام یونیورسٹی کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔

رینجرز اہلکار ڈیوٹی پرآرہے تھے کہ گاڑی پہنچتے ہی یونیورسٹی ہاسٹل کے قریب کھڑی ایک سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔

دھماکے سے گاڑی کو جزوی طورپرنقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا جس میں گولیوں کے خول اور تالے وغیرہ ڈالے گئے تھے ۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

install suchtv android app on google app store