وزیراعلیٰ سندھ کا ہوٹل میں آگ لگنے سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی کے مقامی ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور کمشنر کراچی کو فون کر کے خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شارع فیصل جناح اسپتال کے قریب واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو فون کر کے ہدایت کی کہ تمام معاملات کی کشمنر کراچی خود نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول ڈیفنس کو بھی معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں آگ بجھانے کا انتظام تھا یا نہیں اس کی رپورٹ دی جائے اور شہر کے تمام ہوٹلز اور اہم عمارتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دی جائے کہ ایمجرجنسی گیٹ رکھے گئے ہیں یا نہیں۔

install suchtv android app on google app store