کراچی: ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین ایئرپورٹ سے گرفتار

 آصف حسنین آصف حسنین

متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری،رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کوبھی حراست میں لےلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسملی آصف حسنین کو کراچی ایئر پورٹ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق آصف حسنین اسلام آباد جانے کیلئے کراچی ایئر پورٹ آئے تھے،ایئرپورٹ پر موجود سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہل کاروں نے انھیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف حسنین کی گرفتاری بغاوت کے مقدمے میں ظاہر کیئے جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store