کراچی: متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی کی گرفتاری ظاہر کردی گی

 شیراز وحید شیراز وحید

کراچی میں ایم کیو ایم کےرکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو پولیس نےنفرت آمیز تقاریر کی سی ڈیز عوام میں تقسیم کرنے پر گرفتار کرلیا، گذشتہ شب لکی اسٹارکے قریب فوجی جوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والےدوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ایم کیو ایم کےرکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کی گرفتاری ظاہر کر دی ۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے شیراز وحید کو نفرت آمیز تقاریر کی سی ڈیز عوام میں تقسیم کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

شیراز وحید کورنگی حلقہ پی ایس 123سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ہیں، پولیس کے مطابق ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنما سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب گزشتہ شب صدر لکی اسٹار کے قریب مبینہ طور پہ ڈاکو ﺅں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی پاک فوج کے اہلکار امجد کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی سیکیورٹی اداروں نے لائینز ایریا میں کارروائی کرتے ہو ئے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شہید سپاہی کے ساتھی اہلکار نے ایک ملزم کو موقع پر پکڑ لیا تھا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store