کراچی اور حیدرآباد سے ایم کیوایم قائد کی تصاویر ہٹادی گئیں

 قائد ایم کیو ایم کی تصاویر اور پارٹی پرچم کو ہٹا کر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے فائل فوٹو قائد ایم کیو ایم کی تصاویر اور پارٹی پرچم کو ہٹا کر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے

کراچی میں جناح گراؤنڈ، مکا چوک ، قائد کی رہائش گاہ اور اطراف سے قائد ایم کیو ایم کی تصاویر ہٹادی گئیں، حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں بھی یہی صورتحال ہے اور وہاں سے بھی تمام تصاویر ہٹادی گئیں۔

کراچی اور حیدرآباد کی مختلف عمارتوں اورعلاقوں میں نصب کھمبوں سے بھی تصاویر ہٹائی گئی ہیں۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر6،7،8میں نامعلوم افراد نے قائدایم کیو ایم کی تصاویرہٹادیں جبکہ ایم کیوایم کی قیادت نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔

ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر چھ،سات ،آٹھ ،نو اورگیارہ کے مختلف علاقوں میں عمارتوں ، کھمبوں اورچوراہوں پر لگائی گئیں۔

ایم کیوایم کے قائد کی تصاویرآج صبح نامعلوم افرادنے ہٹادیں،جب اس ساری صورتحال پر ایم کیوایم کے ترجمان سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے اس واقعے پر لاعلمی کا اظہار کیا ۔

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل

کراچی کے ویسٹ زون اور شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو سیل کردیا گیا، دفاتر کے باہر لیگل نوٹس بھی چسپاں کردئیے گئے۔

بائیس اگست کو قائد ایم کیو ایم کی جانب سے کی جانے والی پاکستان مخالف تقریرکےبعد سیکیورٹی فورسز کا ایم کیو ایم کے خلاف ری ایکشن جاری ہے کراچی کے ویسٹ زون اور شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر کوسیل کردیا گیا جبکہ ان دفاتر کے باہر لیگل نوٹس بھی چسپاں کردئیے گئے جن علاقوں میں متحدہ کے دفاتر سیل کئے گئے ان میں لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا شامل ہیں ۔

اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی ایم کیو ایم کے دفتر کو سیل کیا جاچکا ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store