ایم کیوایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچراور اسلحہ برآمد ہوا: سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم

ایم کیوایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچراور اسلحہ برآمد ہوا ایم کیوایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچراور اسلحہ برآمد ہوا

رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو سیل کر دیا گیا ہے، رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچر اور اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک مخالف نعروں اور اے آروائی نیوز، سماء سمیت دیگر میڈیا ہاؤسز پر ایم کیوایم کے مشتعل کارکنوں کے حملے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نائن زیرو پہنچ گئی، رینجرز نے ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ نائن زیرو اور اطراف میں آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: نائن زیرو سمیت ایم کیو ایم کے سیکٹر آفسز سیل، مکا چوک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مرکز سے ملک مخالف لٹریچر اور اسلحہ برآمد ہوا، ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر کارروائی قانون کے مطابق کی گئی۔

بریگیڈیئرخرم شہزاد نے بتایا کہ ایم کیوایم مرکز نائن زیرو کو سیل کردیا گیا ہے، خورشید بیگم میموریل ہال، ہاسٹل، میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو بھی سیل کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آگ لگانے والوں کو ہر قیمت پکڑا جائے، آرمی چیف کی ڈی جی رینجرز کو ہدایت

یاد رہے کہ گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوا، کریک ڈاؤن میں ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو سمیت ایم کیو ایم قائد کا گھر اور خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ بھی سیل کردیا گیا جبکہ سندھ بھر میں ایم کیو ایم دفاتر سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store