آگ لگانے والوں کو ہر قیمت پکڑا جائے، آرمی چیف کی ڈی جی رینجرز کو ہدایت

آگ لگانے والوں کو ہر قیمت پکڑا جائے، آرمی چیف کی ڈی جی رینجرز کو ہدایت آگ لگانے والوں کو ہر قیمت پکڑا جائے، آرمی چیف کی ڈی جی رینجرز کو ہدایت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کو ٹیلی فون کرکے شہر میں آگ لگانے اور شرپسندی پر اکسانے والوں کو ہر قیمت پر پکڑنے کی ہدایت کردی۔


ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ایم کیو ایم کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر حملوں کے بعد نیوز چینل کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹیلی فون کرکے کراچی میں پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ آگ لگانے والوں کو ہر قیمت پر پکڑا جائے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے شرپسندی پر اکسانے والوں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ بلال اکبر نے مزید کہا کہ آج رات پولیس کے ساتھ چھاپے مارے جائیں گے، ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کریں گے۔

install suchtv android app on google app store