وزارت اعلیٰ سندھ : مراد علی شاہ،خرم شیر زمان کے کاغذات نامزدگی جمع

 مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان

 

سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کاغذات نامزد گی جمع کرادیے ۔تحریک انصاف کے خرم شیر زمان بھی مقابلے میں شامل ہیں۔

سندھ میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیرزمان مدمقابل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے،جبکہ فنکشنل اور ن ليگ نے اس حوالے سے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کل ہوگی۔

پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے اور وہ کسی دوسری جماعت کے تعاون کے بغیر ہی اپنا قائد ایوان منتخب کرسکتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ نے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم نے اب تک کسی بھی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف کے ایوان میں صرف چار ارکان ہیں ۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ کا عہدہ واپس لینے اور سینیئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا۔،

 

install suchtv android app on google app store