مقتول امجد صابری کا چہلم

 امجد صابری امجد صابری

معروف شہید قوال امجد صابری کا چہلم آج اُن کی رہائش گاہ پر منعقد کیاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کا چہلم اُن کی رہائش گاہ لیاقت آباد میں منعقد کیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے علاقے میں سرچنگ کا عمل مکمل کرلیا۔

چہلم کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے نمٹنے کے علاقے میں سیکورٹی سخت کی گئی ہے اور ایس پی سینٹرل کی زیر نگرانی پولیس افسران کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے جبکہ نزدیکی عمارتوں پر مستعدد پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چہلم میں آنے والے تمام افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور انہیں تلاشی کے بعد اندر آنے کی اجازت دی جائے گی، اس ضمن میں علاقے میں دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:معروف قوال امجد صابری کراچی میں فائرنگ سے شہید

اس موقع پر امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھروسہ ہے اور امید ہے کہ امجد کے اصل قاتل پکڑے جائیں گے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ ’’خدا کے واسطے کے بے گناہ کے سر پر امجد صابری کے قتل کا الزام عائد نہ کریں اس سے کسی چیز پر قابونہیں پایا جاسکتا بلکہ یہ دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’امجد صابری کا قتل پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، میری والدہ کہتی ہیں کہ جب امجد کے قاتل پکڑے جائیں گے تو اُن سے ہاتھ جوڑ کر قتل کی وجہ پوچھوں گی‘‘۔

مزید پڑھیں : کراچی میں معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث پر حملے کی کوشش

قبل ازیں آئی جی سندھ کی جانب سے امجد صابری کے چہلم کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’امجد صابری پر فائرنگ کرنے والا قاتل پکڑا کیا گیا ہے جو بہت بڑی پیشرفت ہے جلد تمام قاتلوں کو پکڑ کر عدالتوں میں پیش کریں گے‘‘۔

مزید پڑھی:معروف قوال امجد صابری کو آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

چہلم کے حوالے سے انہوں نے سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں‘‘۔

مزید پڑھی : امجد صابری پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، تحقیقاتی اداروں نے فوٹیج حاصل کر لی

معروف قوال کے چہلم کے موقع پر بعد نمازِ ظہر تا عصر قرآن و فاتحہ خوانی اور درگاہ پر حاضری دی جائے گی جبکہ بعد نمازِ مغرب عظمت فرید صابری، طلحہ فرید صابری اور فرزند امجد صابری مجدد امجد صابری کی دستار بندی کی جائے گی، بعدا ازاں محفل سماع اور پھر لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھی:کراچی : امجد صابری قتل کیس میں چار افراد زیر حراست

مداحوں کی متوقع بڑی تعداد میں شرکت کے پیش نظر ایک لاکھ افراد کے لیے انتظامات کیے گیے ہیں جبکہ اس موقع پر دیگر سیاسی اور اعلیٰ شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھی:امجد صابری قتل کیس: 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع

یاد رہے امجد صابری کو 22 جون کے روز لیاقت آباد نمبر 10 پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا تاہم وہ اسپتال پہنچتے ہی انتقال کرگیے تھے۔ اُن کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں اپنے والد کے پہلو میں کی گئی۔

install suchtv android app on google app store