معروف قوال امجد صابری قتل کیس، مرکزی ملزم گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

معروف قوال امجد صابری فوٹو فائل معروف قوال امجد صابری

معروف قوال امجد صابری کے کیس میں پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ امجد صابری کے قتل کے مرکزی ملزم محمد عمران نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیرحراست مرکزی ملزم محمد عمران نے اعتراف جرم کر لیا، وہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن میں ملازم ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ واردات میں اس کے دو ساتھی بھی ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امجد صابری قتل کیس: 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع

ایک ساتھی نے اسے لیاقت آباد ڈاکخانے پر بلا کر اسلحہ فراہم کیا اور امجد صابری کو لیاقت آباد دس نمبر پر قتل کرنے کی ہدایت کی۔ ملزم کے مطابق قتل کے متعلق تمام ہدایت اس کے ساتھی نے دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:امجد صابری قتل کیس، بیوہ کا بیان اہمیت اختیار کر گیا

واردات کے پیچھے کون تھا اور امجد صابری کے قتل کی وجہ کیا تھی، اس بارے میں اسے کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف قوال امجد صابری کو آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ امجد صابری کی ریکی کرنے والے افراد کو وہ نہیں جانتا۔

install suchtv android app on google app store