کراچی : امجد صابری قتل کیس میں چار افراد زیر حراست

 چار افراد زیر حراست فوٹو فائل چار افراد زیر حراست

امجد صابری قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقاتی ٹیم نے نیو کراچی میں چھاپہ مارا کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین روز سے امجد صابری کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف قوال امجد صابری کراچی میں فائرنگ سے شہید

نیو کراچی میں چھاپہ مارا کارروائی کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا چاروں افراد کو جیو فینسنگ کے بعد حراست میں لے گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی حکام کا کہنا ہے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات مثبت سمت میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امجد صابری پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، تحقیقاتی اداروں نے فوٹیج حاصل کر لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store