ایان علی کیس ، سندھ ہائیکورٹ کو سیکرٹری داخلہ کیخلاف حکم جاری کرنے سے روک دیا

ایان علی ایان علی

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کو ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر سیکرٹری داخلہ کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک دیا ہےسندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کیخلاف سیکرٹری داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا ۔

عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز اپیل پر ابتدائی سماعت کی ، وکلاء کی نوک جھونک پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ چیمبر میں تحریر کرانے کا حکم دیا تھا ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے گزشتہ روز کی کارروائی کا فیصلہ آج اپنے چیمبر میں لکھوایا ۔

سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ کو توہین عدالت کے مقدمے میں سیکرٹری داخلہ کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سیکرٹری داخلہ کی اپیل اور متفرق درخواست کو آئندہ ہفتے میں سنایا جائے گا ۔ 

install suchtv android app on google app store