کراچی : گلبائی گودام میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

کراچی : گلبائی گودام میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلبائی میں واقع ٹائر وں کے گودام میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

گلبائی میں ٹائروں کے گودام میں بھڑکنے والی آگ تاحال بے قابو ہے،،آتشزگی سے کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، گاڑیوں اور پانی کی قلت نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔

شہری ،حکومت، کے پی ٹی اور نیوی کے فائر ٹینڈرز بدستور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ پر اسی فی صد سے زائد قابو پایا جا چکا ہے۔

شیر شاہ کے علاقے گلبائی میں واقع ٹائروں کے گودام میں جمعہ کے روز آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جبکہ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہی فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیئے۔

 

آتشزدگی کے فورا بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوسیم اختر نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امد ادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ ضروری ہدایات بھی دیں۔اسٹیشن فائر آفیسر جاوید حسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے اور کولنگ میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے آس پاس کی فیکٹریوں میں ملازمین کو آج چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ مالکان نے آج فیکٹریاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store